Showing posts with label سبق آموز. Show all posts
Showing posts with label سبق آموز. Show all posts
WHY HIJAAB ?....
MUST READ FULL ARTICAL AND COMMENTS...
A Mufti Sat Next To a Reverend On A Flight.
The Rev Asked The Mufti:What is Your Occupation ????
Mufti: I'm into Big Business
Rev: But What Business Exactly ????
Mufti: I Deal With ALLAH
Rev: So You're A Muslim Religious Leader.. I Have One Problem With You Muslims:You Oppress Your Women.
Mufti: How Do We Oppress Women ???
Rev: You Make Your Women Cover Up Completely And You Keep Them in The Homes.
Mufti: I Have A Problem With You People: You Oppress MONEY.
Rev: What ???? How Can One Oppress Money ?????
Mufti: You Keep Your Money Hidden Away,in Wallets, Banks And Safes.You Keep It Covered Up.Why Don't You Display It In Public If It's A Beautiful Thing
Rev: It Will Get Stolen, Obviously.
Mufti: You Keep Your Money Hidden Because It Is So Valuable.We Value The True Worth Of Women Far, Far More.Therefore, These Precious Jewels Are Not On Display To One And All.They Are Kept In Honour And Dignity.
A Mufti Sat Next To a Reverend On A Flight.
The Rev Asked The Mufti:What is Your Occupation ????
Mufti: I'm into Big Business
Rev: But What Business Exactly ????
Mufti: I Deal With ALLAH
Rev: So You're A Muslim Religious Leader.. I Have One Problem With You Muslims:You Oppress Your Women.
Mufti: How Do We Oppress Women ???
Rev: You Make Your Women Cover Up Completely And You Keep Them in The Homes.
Mufti: I Have A Problem With You People: You Oppress MONEY.
Rev: What ???? How Can One Oppress Money ?????
Mufti: You Keep Your Money Hidden Away,in Wallets, Banks And Safes.You Keep It Covered Up.Why Don't You Display It In Public If It's A Beautiful Thing
Rev: It Will Get Stolen, Obviously.
Mufti: You Keep Your Money Hidden Because It Is So Valuable.We Value The True Worth Of Women Far, Far More.Therefore, These Precious Jewels Are Not On Display To One And All.They Are Kept In Honour And Dignity.
▀••▄•• تہمت کی سزا ••▄••▀
مدینہ میں ایک حمام (غسل خانہ ) تھا۔جس میں مردہ عورتوں کو نہلایاجاتاتھا اوران تجہیزو تکفین کی جاتی تھی۔ایک مرتبہ اس میں ایک خاتون جس کاانتقال ہوچکاتھا۔نہلانے کیلئے لایاگیا۔اس کو غسل دیاجارہاتھاکہ ایک عورت نے اس مردہ خاتون کو برابھلاکہتے ہوئے کہا۔انک زانیۃ توبدکار ہے اوراس کے کمر سے نیچے ایک لتڑماڑا۔لیکن اس برابھلاکہنے والی اورپھرمردہ عورت کو مارنے والی عورت کاہاتھ جہاں اس نے ماراتھاچپک گیا۔عورتوں نے بہت کوشش اورتدبیر کی لیکن ہاتھ الگ نہیں ہوا۔ بات پورے شہر میں پھیل گئی ۔کیونکہ معاملہ ہی عجیب تھا۔ ایک زندہ عورت کا ہاتھ ایک مردہ عورت سے چپکاہواہے اب اس کو کس تدبیر سے الگ کیاجائے۔مردہ کودفن بھی کرناضروری ہے۔اس کے لواحقین الگ پریشان ہوں گے۔معاملہ شہر کے والی اورحاکم تک پہنچ گیا۔ انہوں نے فقہاء سے مشورہ کیا۔بعض نے رائے دی کہ اس زندہ عورت کا ہاتھ کاٹ کر الگ کیاجائے۔کچھ کی رائے یہ بنی کہ مردہ عورت کے جس حصہ سے اس زندہ خاتون کاہاتھ چپکاہے۔اتنے حصہ کو کاٹ لیاجائے۔کچھ کاکہناتھاکہ مردہ کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی ۔کچھ کاکہناتھاکہ زندہ عورت کاہاتھ کاٹنااس کو پوری زندگی کیلئے معذور بنادے گا۔
شہر کاوالی اورحاکم امام مالک کا قدرشناس اوران کے تفقہ اورفہم وفراست کا قائل تھا۔اس نے کہاکہ میں جب تک اس بارے میں امام مالک سے بات کرکے ان کی رائے نہ لوں میں کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا۔امام مالک کے سامنے پورامعاملہ پیش کیاگیا۔توانہوں نے سن کر فرمایانہ زندہ خاتون کاہاتھ کاٹاجائے اورنہ مردہ عورت کے جسم کاکوئی حصہ الگ کیاجائے۔میری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ مردہ عورت پر اس زندہ خاتون نے جو الزام لگایاہے وہ اس کا بدلہ اورقصاص طلب کررہی ہے لہذاس الزام لگانے والی عورت کو شرعی حد سے گزاراجائے۔چنانچہ شرعی حد جوتمہت لگانے کی ہے یعنی اسی کوڑے۔کوڑے مارنے شروع کئے گئے۔ایک دو،دس بیس،پچاس،ساٹھ ستر بلکہ اناسی79کوڑوں تک اس زندہ خاتون کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم کے کمر کے نچلے حصہ سے چپکارہا۔جوں ہی آخری کوڑاماراگیا۔اس کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم سے الگ ہوگیا۔
بحوالہ بستان المحدثین للشاہ عبدلعزیز دہلوی،صفحہ25،۔انوارالمسالک لمحمد بن علوی المالکی الحسنی 244،شرح التجرید الصحیح للعلامۃ الشرقاوی 343
انوکھی ترکیب
ایک تاجر اپنی محنت سے کامیاب ہوا اور ایک بہت بڑے ادارے کا مالک بن گیا ۔ جب وہ بوڑھا ہو گیا تو اُس نے ادارے کے ڈائریکٹروں میں سے کسی کو اپنا کام سونپنے کی دلچسپ ترکیب نکالی ۔ اُس نے ادارے کے تمام ڈائریکٹروں کا اجلاس طلب کیا اور کہا
“میری صحت مجھے زیادہ دیر تک اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اجازت نہیں دیتی اسلئے میں آپ میں سے ایک کو اپنی ذمہ داریاں سونپنا چاہتا ہوں ۔ میں آپ سب کو ایک ایک بِیج دوں گا ۔ اسے بَونے کے ایک سال بعد آپ اس کی صورتِ حال سے مطلع کریں گے جس کی بنیاد پر میں اپنی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کروں گا”
کچھ عرصہ بعد سب ڈائریکٹر اپنے بیج سے اُگنے والے پودوں کی تعریفیں کرنے لگے سوائے زید کے جو پریشان تھا ۔ وہ خاموش رہتا اور اپنی خِفت کو مٹانے کیلئے مزید محنت سے دفتر کا کام کرتا رہا ۔ دراصل زید نے نیا گملا خرید کر اس میں نئی مٹی ڈال کر بہترین کھاد ڈالی تھی اور روزانہ پانی بھی دیتا رہا تھا مگر اس کے بیج میں سے پودا نہ نکلا
ایک سال بعد ادارے کے سربراہ نے پھر سب ڈائریکٹرز کا اجلاس بلایا اور کہا کہ سب وہ گملے لے کر آئیں جن میں انہوں نے بیج بویا تھا ۔ سب خوبصورت پودوں والے گملوں کے ساتھ اجلاس میں پہنچے مگر زید جس کا بیج اُگا نہیں تھا وہ خالی ہاتھ ہی اجلاس میں شامل ہوا اور ادارے کے سربراہ سے دُور والی کرسی پر بیٹھ گیا ۔ اجلاس شروع ہوا تو سب نے اپنے بیج اور پودے کے ساتھ کی گئی محنت کا حال سنایا اس اُمید سے کہ اسے ہی سربراہ بنایا جائے
سب کی تقاریر سننے کے بعد سربراہ نے کہا
“ایک آدمی کم لگ رہا ہے”۔
اس پر زید جو ایک اور ڈائریکٹر کے پیچھے چھُپا بیٹھا تھا کھڑا ہو کر سر جھکائے بولا
“جناب ۔ مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں نے کیا مگر میرے والا بیج نہیں اُگا”۔
اس پر کچھ ساتھی ہنسے اور کچھ نے زید کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا
چائے کے بعد ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا کہ اس کے بعد زید ادارے کا سربراہ ہو گا ۔ اس پر کئی حاضرین مجلس کی حیرانی سے چیخ نکل گئی ۔ ادارے کے سربراہ نے کہا “اس ادارے کو میں نے بہت محنت اور دیانتداری سے اس مقام پر پہنچایا ہے اور میرے بعد بھی ایسا ہی آدمی ہونا چاہیئے اور وہ زید ہے جو محنتی ہونے کے ساتھ دیانتدار بھی ہے ۔ میں نے آپ سب کو اُبلے ہوئے بیج دیئے تھے جو اُگ نہیں سکتے ۔ سوائے زید کے آپ سب نے بیج تبدیل کر دیئے”
اے بندے ۔ مت بھول کہ جب کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا تو پیدا کرنے والا دیکھ رہا ہوتا اسلئے دیانت کا دامن نہ چھوڑ
Subscribe to:
Posts (Atom)